بھارت نےمقبوضہ جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کااعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن بھارت کےمطابق مقبوضہ جموں کشمیراسمبلی کےانتخابات 18ستمبر سے ہوں گے،جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنربھارت راجیوکمارکاکہنا ہےکہ پہلےمرحلےمیں ووٹنگ 18 ستمبر، دوسرےمرحلےمیں 25 ستمبر اورتیسرے مرحلےمیں ووٹنگ یکم اکتوبر کو ہوگی۔ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبرکو ہوگی۔