ملک بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک طرف حکومت کی پیٹرولیم مصنوعات میں کمی سے عوام کو ریلف دینے کی کوشیش کی جارہی ہے تو دوسری جانب زندہ مرغی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
پشاور میں چکن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی دو روز میں 30 روپے فی کلو اضافہ کے بعد زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 440 روپے تک پہنچ گئی۔ شہریوں نے انتظامیہ سے چکن کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
دوسری جانب لاہور میں حکومت اور پولٹری ایسوسی ایشن کے درمیان نرخ پر معاملات طے نہ ہو سکے جس کے بعد دکانداروں نے سرکاری قیمت پر چکن کی فروخت سے انکار کر دیا۔ لاہور میں مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 594 روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں گوشت 709 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔