کالعدم بلوچ دہشت گرد تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے دو اہم دہشت گردوں کی خفیہ بات چیت منظرِ عام پر، اہم ترین انکشافات سامنے آگئے
کال میں دونوں دہشت گرد براہمداغ بگٹی اور ماہ رنگ بلوچ کے دھرنوں کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں،بات چیت کے دوران دہشتگرد سبزال،دہشتگرد لغاری چندرزئی سےکہہ رہا ہے کہ میں واٹس ایپ کے نیٹ ورک پر گیا ہوں،سردار صاحب کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔
جس پرسبزال نے کہا دھرنا جاری ہے،ماہ رنگ کےاس دھرنے میں ہمارا علی نواز خوش نہیں ہے، کیونکہ وہ گروپوں میں غلط باتیں کر رہا ہے، براہمداغ بادشاہ آدمی ہے وہ اس کو کچھ نہیں کر رہا ہے۔
لغاری چندرزئی نےکہا براہمداغ نےخود تو ان دھرنوں والوں کے اوپر ظلم ہونے پر مذمت کی ہے،جس پر سبزال نے کہا ان کا مجھے پتہ ہے جب اسلام آباد میں ان کا دھرنا ہوا تھا تو سردار برہمداغ نے 50 سے 70 لاکھ روپے ان کو دیئے تھے، سبزال
دہشتگردسبزال نےمزید کہا کہ مجھےیہ بات ریاض گل نےبتائی تھی،وہ لوگ بلوچوں کی خاطر یہ دھرنے اورجلوس کر رہے ہیں،علی نوازکوکیا تکلیف ہے،اس دفعہ ڈاکٹر ماہ رنگ کچھ نہ کچھ کرے گی، لغاری چندرزئی نے کہاہاں وہ کوئی طریقہ کرے گی اگربلوچوں نےاس کی بات مانی ہے،سبزال نے کہا وہ اس کی بات مان لیں گے کیونکہ وہ بشیر زیب اور ڈاکٹر اللہ نذر کی بات چل رہی ہے،ملک میں زیادہ تبدیلی جلسے جلوس سے آتی ہے،پولیس اور وہ پانچ خاص آدمیوں کو ہم معاف نہیں کرینگے، ۔
لغاری چندرزئی بولے پولیس والا بیان میں نےنہیں سنا تھا،جس پرسبزال نےکہا پولیس والا بیان کل آیا تھا۔
اسی حوالے سے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں دہشتگردوں کی آڈیو کال نےبلوچ یکجہتی کمیٹی کے راجی مچی اور اسلام آباد والے دھرنے کے پورے بیانیے کی حقیقت واضح کر دی ہے۔
کال میں بشیر زیب اورڈاکٹر اللّٰہ نذر کا دھرنے کی بات چیت سے تعلق اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ دھرنے کو بلوچ دہشت گردوں کی کھلی پشت پناہی حاصل ہے،
کال میں ماہ رنگ بلوچ کے اسلام آباد والے دھرنے کے لیے ،بی آر اے کے براہمداغ بگٹی کی طرف سے 50 سے 70 لاکھ روپے دینے کا انکشاف یہ بات ثابت کرتا ہے کے ماہ رنگ اِن ملک دشمن عناصر کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے،
آڈیو کال نےماہ رنگ بلوچ کی دہشتگردوں کے لیےسہولت کاری اوراصلی ایجنڈے کو بھی بےنقاب کردیا ہے،کال اس بات کا بھی ثبوت ہےکہ ملک میں جاری دہشتگردانہ کارروائیوں کی سہولت کاری اندرون اور بیرون ملک بیٹھے ماسٹر مائنڈ کر رہے ہیں