جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کےتعاون سے کھیل کےمیدانوں کی رونقیں بحال ہوگئیں۔
نوجوانوں میں مثبت تفریحی رجحان کو فروغ دینے کے لیے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، ٹورنامنٹ میں کل 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
فٹ بال کےشائقین نے بڑی تعداد میں اس ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جس میں ملک، مشران اور نوجوان بھی شامل ہوئے ۔
علاقہ مکینوں کا اس بارے کہنا ہے کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ اور سرگرمیاں نوجوانوں کی صحت پر مثبت اثر ڈالتی ہیں۔
ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں نے کہا ہم پاک فوج کے بہت مشکور ہیں جن کی بدولت ہمیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملا۔
حاضرین نے جنوبی وزیرستان میں قیام امن اور نوجوانوں کے لیے صحت بخش تفریح مہیا کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔