وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی مکمل بغاوت تھی،اہداف لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید نے دیے تھے۔
پروگرام ریڈ لائن ود طلعت میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا فیض حمید نے بطور کور کمانڈر پشاور بانی پی ٹی آئی کو تحریک عدم اعتماد سے بچانے کی کوشش کی۔ فیض حمید بانی پی ٹی آئی کوتحفظ فراہم کررہے تھے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کو اُن کے سسر جنرل ریٹائرڈ اعجاز امجد نے اپنی ضمانت پر آرمی چیف بنوایا ۔ اکیس مئی دو ہزار اٹھارہ کو قمر جاوید باجوہ نے نوازشریف اور مریم نواز کو پیش کش کی کہ وہ بیرون ملک چلے جائیں مگر نوازشریف نے ڈیل کرنے سے انکار کر دیا۔ جنرل باجوہ نے آتے ہی سیاسی کاروبار شروع کردیا۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ فیض حمیدنےمجھ سےملاقات جنرل باجوہ کی توسیع کیلئےکی، جنرل باجوہ چاہتے تھے کہ ان کو مدت ملازمت میں توسیع ملے، جنرل باجوہ فیض حمید کے ساتھ بھی گزارا کرنا چاہ رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف تعیناتی پرجنرل باجوہ کی بات نہیں مانی گئی توانہوں نےدھمکیاں دیں، ہم نے جنرل باجوہ کو کہا سنیارٹی میں پہلے نمبر والے پرکیوں مزاحمت کررہےہیں، خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف کو پاناما سے شروع کر کے اقامہ پر نکالا گیا، پاناما کو استعمال کیاگیا، وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی نوازشریف کی چوائس تھے۔