کراچی میں رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس سامنے آگیا۔
شہرقائد میں 32 سالہ مریض کو گزشتہ روز بخار اور ڈائریا کے باعث جناح اسپتال لایا گیا تھا ۔ جہاں مریض کا کانگو ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ متاثرہ مریض کو تشویش ناک حالت میں اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق کانگو جان لیوا وائرس ہے اور اس سے بچاؤ کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں۔ کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔