محکمہ موسمیات نے آج سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کی آج سے 17 اگست تک پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں طوفانی بارشیں متوقع ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور سرگودھا میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا اندیشہ ہے۔
فیصل آباد، نوشہرہ، مردان، چارسدہ اور پشاور میں بھی بادل جم کر برسیں گے۔ شدید بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوسکتی ہے ۔
دوسری جانب کراچی میں رات گئے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی۔ صدر، کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ ، ایم اے جناح روڈ، حسن اسکوائر اور پرانی سبزی منڈی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے اج بھی کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ اور بدین میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔