سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 221.01 ریال، 22 قیراط ایک گرام 202.59 اور 18 قیراط 165.76 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 193.38 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔
جمعے کو کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 192.38 ریال میں فروخت کیا گیا۔گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط کی گنی 1,856.47 ریال، آٹھ گرام 22 قیراط کی گنی 1,944.88 ریال ،آٹھ گرام 24 قیراط کی گنی 2,21.68 ریال اورایک کلوگرام سونا 222,555.86 ریال میں دستیاب رہا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ نیچے آگئے۔ مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے بعد سستا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت 3 ڈالر کم ہوکر 1811 ڈالرکی سطح پر آگئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 187,500 جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 160,751 روپے ہوگئی۔