پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کراچی میں دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈکاکہنا ہےکہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی تیاری کے لیےتعمیراتی کام کی وجہ سےیہ مشکل فیصلہ کیا ہے،یہ ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔
اپنےقابل قدرشائقین کی قدرکرتےہیں لیکن ان کی صحت اورحفاظت ہمارے لیے اہم ہے،یہ تعمیراتی کام آئی سی سی چیمپینزٹرافی کے لیےاسٹیڈیم کو بہترین سہولتوں می لانے کے لیے ہے۔
کراچی ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت معطل کردی گئی ہے،جن لوگوں نےٹکٹ خرید لیےہیں ان کی رقم انہیں واپس کردی جائے گی۔