پاکستان میں 8اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کو آج 18 برس مکمل ہوگئے ،زلزلے سے70 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
8تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 16برس بیت گئے، پاکستانی قوم اس سلسلے میں آج اپنے پیاروں کی 18ویں برسی آج منارہی ہے، خوفناک زلزلہ آج بھی ذہنوں میں تازہ ہے، زلزلے نے لمحوں میں بستیاں زمین بوس کردیں تھیں۔
8اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے نے جہاں آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے ہزارہ ڈویژن میں تباہی مچائی، وہیں اسلام آباد میں مارگلہ ٹاور بھی زمین بوس ہوا تھا۔ آٹھ اکتوبر دوہزار 15 کے حولناک زلزلے میں بالاکوٹ بازار صفحہ ہستی سے مٹ گیا۔ تمام دکانیں مارکیٹ ہوٹلز زمین بوس ہوگئے تھے۔
8واضح رہے کہ اکتوبر کے خوفناک زلزلے سے70 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے ،زلزلے سے مظفر آباد اور باغ کے بیشتر علاقے متاثر ہوئے تھے جبکہ زلزلے سے اسلام آباد کے مارگلہ ٹاورز کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا تھا،زلزلےکےباعث خیبر پختوا اور آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر یہ زلزلہ زیر زمین 15 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جس کی شدت7 اعشاریہ6 ریکارڈ کی گئی تھی، تباہ کن زلزلے سے بالاکوٹ کا95 فیصد انفراسٹرکچر تباہ ہوا جبکہ مظفرآباد، باغ، ہزارہ اور راولاکوٹ میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے۔
8اکتوبرکے زلزلے سے 5لاکھ افراد بے گھر بھی ہوئے تھے، اس زلزلے میں مظفرآباد کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جبکہ مظفر آباد میں مکانات، اسکولز، کالجز، دفاتر، ہوٹلز، اسپتال، مارکیٹیں، پلازے ملبے کا ڈھیر بن گئے تھے۔