کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں داؤد یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین کی گاڑی پر حملہ ہوا تاہم، وہ محفوظ رہیں۔
منگل کو اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے داؤد یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تاہم، وہ حملے میں محفوظ رہیں۔
ڈاکٹر ثمرین کا کہنا تھا کہ 14 اگست کی تقریب کے سلسلے میں اورنگی گرلز کالج گئی تھی ، راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر ثمرین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین کی اہلیہ ہیں۔
دوسری جانب کراچی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔