لیفٹیننٹ عزیر محمود کے والد نے بیٹے کی شہادت پر قوم کے نام پیغام دیا ہے۔
اٹک سےتعلق رکھنےوالےلیفٹیننٹ عزیزمحمود نے تیرہ میں خوارجیوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،شہید لیفٹیننٹ عزیرمحمود کے والد کا کہنا تھا کہ،میرے دو اور بیٹے ہیں اور میں وہ بھی اس مٹی پر قربان کرنے کے لیے تیار ہوں۔
والد شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود نے کہا ہم خوارجیوں کے سامنے ہار نہیں مانیں گے اور فتح پاک آرمی کی ہوگی،مجھے فخر ہے کہ میں ایک شہید کا والد ہوں،میں نے الله کے فیصلے پرسر جھکایا ہے اور شکر گزار ہوں۔
آپ سب ہمارے لیے دعا کریں کہ الله ہمیں صبر عطا فرمائے،پوری قوم اس عظیم باپ کو حوصلے اور جرات کو سلام پیش کرتی ہے۔