امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے وہ معاہدے کے بعد ڈیڈ لائن کا ایک ایک دن گن رہے ہیں۔ حکومت سے معاہدے کے نکات پر عملدرآمد ہرصورت کرایا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بولے بارڈر پر تیل کی اسمگلنگ سے ماہانہ 205 ارب روپے نقصان ہورہا ہے۔ذمہ داروں کو کٹہرے میں لا کر سخت سزائیں دی جائیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں سے ڈرانے والی حکومت ایران کے ساتھ گیس معاہدے پر کام کیوں نہیں کررہی ہے۔ اُس میں بھی تو اٹھارہ ارب ڈالر کا ہرجانہ ہوسکتا ہے۔