اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اظہر مشوانی کے بھائیوں کی عدم بازیابی کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اظہر مشوانی کے بھائی پروفیسر مظہر الحسن اور پروفیسر ظہور الحسن 6 جون سے لاپتہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اظہر مشوانی کے بھائیوں کی عدم بازیابی کے کیس کی سماعت ہوئی، اظہر مشوانی کے دونوں بھائیوں کے حوالےسے سیکیورٹی اداروں کا لاعلمی کا اظہار کردیا۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی رپورٹ پہلے ہی فائل ہوچکی۔ سیکیورٹی اداروں کو دونوں بھائیوں سے متعلق کچھ علم نہیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے اب میں تمام فریقین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کروں گا۔
عدالت نے سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کو 15 اگست کو ذاتی حیثیت طلب کرلیا۔ کہا جواب دیں کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی گئی۔