آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
اوگرا کی جانب سے آر ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، اگست کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمت 3.20 فیصد بڑھا دی۔
اعلامیے کے مطابق سوئی نادرن گیس کمپنی کیلئے آرایل این جی کی قیمت میں2.97 فیصد اضافہ کردیا گیا، جولائی کی نسبت اگست میں 40 سینٹ اضافےسے14 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردیا گیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے بھی ایل این جی 42 سینٹ مہنگی ہوگئی، اگست میں سدرن کیلئے ایل این جی 13.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگیا۔