پاکستان میں اے اوراو لیولز امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
ترجمان کنٹری ڈائریکٹرکیمرج کےمطابق 683 اسکولز نے اے اور او لیولز امتحانات میں شرکت کی،2 لاکھ 26 ہزارسے زائدطلبا نے اولیولزامتحانات کیلئےاپلائی کیا۔1لاکھ 25 ہزار سے زائد طلبا نے اے لیولز امتحانات کے لیے اپلائی کیا،1لاکھ سے زائد طلبا نے او،اے لیولز امتحانات میں شرکت کی۔
ترجمان کےمطابق او لیولزمیں پاکستان سٹیڈیز،اسلامیات،ریاضی،انگریزی، اردو سب سےپسندیدہ مضمون ہیں،جبکہ اے لیولزمیں بزنس، کمپیوٹر سائنس، فزکس، ریاضی سب سے پسندیدہ مضمون رہے۔
کنٹری ڈائریکٹرکیمرج عظمی یوسف نےطلبا کوامتحانات میں محنت پرمبارکباد پیش کرتےہیں،پاکستان میں کیمرج نے امتحانات کو محفوظ ماحول میں انعقاد کرایا۔