بھارتی فنڈنگ سےقائم دہشتگرد گروہ بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کااہم سرغنہ شمبین عرف شہک ہلاک ہوگیا۔ شمبین عرف شہک کو بی ایل ایف کے اپنے ہی ساتھی نے جہنم واصل کیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فنڈنگ سے بنے دہشتگرد گروپوں میں فنڈنگ اور اختیارات کی جنگ شدت اختیارکرچکی ہے، شمبین کی ہلاکت سےبی ایل ایف کی اندرونی دراڑیں کھل کر سامنے آنا شروع ہوگئے۔
شمبین بی ایل ایف کا اہم ترین کمانڈر تھا،جو کئی دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث رہا، شمبین فورسز پر حملوں اور ہتھیارڈالنے والے پرانے ساتھیوں کے قتل میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ شمبین بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر کئی حملوں میں براہ راست ملوث رہا۔