تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
کرنسی ڈیلر کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 60 پیسے پر آگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مرکزی بینک سے جاری اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔ پیر کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 135 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 78 ہزار116 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔