وزیراعظم شہبازشریف نے 10 لاکھ طلباء کو میرٹ پر سمارٹ فونز دینے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ طلباء کو سمارٹ فونز اور لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے ، زراعت میں اعلیٰ تعلیم کیلئے طلبا کو چین بھجوایا جائےگا ۔
انہوں نے کہا کہ کہا چودہ اگست کے فوری بعد پانچ سالہ پروگرام کا اعلان کروں گا ، 2لاکھ نوجوانوں کو سالانہ مفت آئی ٹی ٹریننگ دلوائیں گے ۔
شہباز شریف نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سے ارشد ندیم کے لیے تالیاں بھی بجوائیں ۔