لکی مروت میں مروت قومی جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔
مروت قومی جرگےمیں کمشنر، ڈی سی، آر پی او،پاک فوج کے نمائدوں اور مروت قوم کے مشران نے شرکت کی،جرگہ میں میں دو دن کی تفصیلی بات چیت کے بعد فیصلے کیے گئے۔
مروت قومی جرگے نےمسائل کے پرامن حل اور امن کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر زور دیا،قبائلی عمائدین کا کہنا ہےکہ مروت قوم پاکستانی فوج اور پولیس کے ساتھ مکمل حمایت کااظہارکرتی ہےاورامن قائم رکھنے کےعزم کا اعادہ کرتی ہے،مخالفین اس ساری صورتحال کو پرامن طریقے سے حل کریں،اگر وہ اس میں ناکام رہے تو مروت قوم اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔
مروت قوم کی نرمی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اگر ضرورت پڑی تو سخت اقدامات کیےجائیں گے،انتشار پھیلانے والوں کو ہتھیارڈالنے اور مذاکرات کرنے کی دعوت دیتے ہیں،بصورت دیگر علاقہ چھوڑنے کاکہا جائےگا،پشتون ولی اور روایات کی پاسداری پر زوردیتے ہیں اور بات چیت کے لیےہرجگہ جانے کو تیار ہیں۔
امن کو خراب کرنےوالوں سےاپیل ہےکہ وہ اپنےاقدامات پر نظرثانی کریں اور پرامن مذاکرات میں شامل ہوں۔اگر شرپسند تعاون نہ کریں گے تو انہیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مروت قوم کسی بھی صورت امن کو خراب ہونے نہیں دے گی اور ہر ممکن کوشش کرے گی کہ علاقے میں امن قائم رہے۔