ایس آئی ایف سی کےتعاون سے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل اور کورین پروگرام آن انٹرنیشنل ایگریکلچرکامقامی آلوکی فصل کی پیداوار بڑھانے کے لیے اسلام آباد میں 'سیڈ پوٹیٹو کمپلیکس'کا قیام کیاگیا۔
جنوبی کورین سفیرکی سربراہی میں کورین وفد نے'سیڈ پوٹیٹو کمپلیکس' کےحوالے سےوفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویرحسین سے اہم ملاقات بھی کی۔
کورین سفیر نےجدید زرعی ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پاکستانی کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں ضروری تربیت فراہم کرنے پر زور دیا
رانا تنویرحسین نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے باہمی ترقی اور زراعت کےفروغ کےذریعے ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
اس حوالے سے وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین کا کہنا تھا "دونوں ممالک زرعی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور یہ دوطرفہ تعاون مقامی زرعی پیداوار اور شعبے کی ترقی میں اضافہ کرے گا"
اسی ریسرچ سینٹر میں "ایروپونک گرین ہاؤس"کا قیام بھی آلو کے بیج کےمعیار میں بہتری لانے اور جدید تحقیق میں مددگار ثابت ہو گا۔
"ایرو پونک گرین ہاؤس"فصل کی پیداوار بڑھانے کےلیےزراعت کےشعبےمیں استعمال ہونےوالی ایک جدید تکنیک ہے
کورین پروگرام آن انٹرنیشنل ایگریکلچرکےتعاون سےپاکستان کو خوراک کی قلت جیسےچیلنجزسے نمٹنے اور پائیدار زرعی ترقی میں معاونت ملے گی
پاکستان اور کورین حکومت کا زراعت کےشعبے میں یہ اہم اقدام خوراک کی ضرورت پورا کرنے کے ساتھ ملکی معیشت کی مضبوطی کا بھی ضامن ہے