پاک فوج اور ایف ڈبلیو او کی جانب سے مہاندری کے مقام پر تباہ شدہ پل کو دوبارہ تعمیر کردیا گیا۔
حال ہی میں ناران-کاغان روڈ پر مہاندری کے مقام پر تباہ شدہ پل کی دوبارہ تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ایف ڈبلیو او نے پل دوبارہ تعمیر کر کے ہر طرح کی ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے۔
مہاندری پل 30جولائی دوہزارچوبیس کو سیلابی ریلے کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔پل کے تباہ ہونے کی وجہ سےمانسہرہ، کاغان، ناران اور بابوسر روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی تھی۔
مہاندری پل تباہ ہونےکی وجہ سے علاقہ مکین اور سیاح کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،حالت کی سنگینی کے پیش نظر، این ایچ اے اورایف ڈبلیواو نے پل کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاک آرمی نے پل کی تعمیرکیلئے سامان فراہم کیا،ایف ڈبلیواو کی مشینری اور افرادی قوت شب و روز مصروف عمل رہی۔