سابق اسپیکر اور پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، اس دفعہ 14 اگست کوحقیقی آزادی کے نام پر منائیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کا مطلب آئین اورقانون کی بالادستی ہے، پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے آئین پرعملدرآمد کرانا ہو گا۔
سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ سارا ملک جانتا ہے مسلم لیگ نے 8 فروری کو پنجاب سے کتنی سیٹیں جیتیں، نواز شریف میں اخلاقی جرات ہوتی تو الیکشن ہارنے کو قبول کرلیتے۔
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ گندم کے معاملے پر ڈاکہ ڈالا گیا جبکہ بجلی کی قیمتوں نے زندگی مشکل بنا دی ہے۔