پنجاب حکومت نےمحکموں،کمشنرزاور ڈی سیز کے اختیارات میں مزید اضافے کی منظوری دے دی۔
لاہور میں کابینہ کمیٹی برائےخزانہ نے پنجاب ڈیلیگیشن آف فنانشل پاور رولز 2016 میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی ہے،پنجاب حکومت نے ترقیاتی اسکیموں کی مد میں کمشنرزاور ڈی سیزکےاختیارات بڑھا دیئے ہیںتقریباً 23 سال بعد ڈی سی کے اسکیموں کی منظوری کی رقم کو 5کروڑ سے بڑھا کر 10کروڑ کر دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جنب سے جاری کی گئی دستاویزات کے مطابق ڈویژنل کمشنرز کیلئے اسکیم کیلئےرقم 20 کروڑ سے بڑھا کر 40 کروڑ کرنے کی منظوری دی گئی ہے،محکموں کوترقیاتی اسکیموں کیلئے40 کروڑسے بڑھا کر 80 کروڑ تک کے اختیارات دے دیے گئےہیں۔
حکومت پنجاب نے دستاویزات میں اپنا موقف اختیار کیا کہ بڑھتی مہنگائی کےباعث ترقیاتی اسکیموں کی لاگت میں اضافے کے پیش نظر فنانشل بریکٹ کو بڑھایا گیا ہے، صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کی فنانشل بریکٹ کو10سے بڑھاکر20ارب کرنےکی سفارشات وفاق کوبھجوانےکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کابینہ کی منظوری پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد نئے اختیارات استعمال کیے جا سکیں گے۔