پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
مرکزی بینک کے مطابق بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 73 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 40 پیسے کی سطح پر برقرار رہا۔