پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تمام دن تیزی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 77پوائنٹس گر کر 77 ہزار 114 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 600 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی۔
آج مارکیٹ میں 18 ارب 38 کروڑ روپے مالیت کے 60 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔