محکمہ داخلہ پنجاب نےاسلحہ لائسنس اورانفرادی لائسنس کی منتقلی کے اختیارات ڈی ایس جوڈیشل اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرکو دیدیئے گئے ۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت اسلحہ لائسنس کی منتقلی کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو دے دیئے ۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق انفرادی اسلحہ لائسنس کی منتقلی کے اختیار ڈی ایس جوڈیشل اور متعلقہ ڈی سی کو دیدیا گیا ہے ۔
موجودہ کیٹیگری میں ہتھیاراور بور کی تبدیلی جبکہ گولیوں کی تعداد میں اضافہ کے تمام اختیارات ڈی سیز کو سونپ دیئے گئے ہیں جبکہ ڈوپلیکیٹ اسلحہ لائسنس اجرا کے اختیارات بھی متعقلہ ڈپٹی کمشنر کو دے دیئے گئے ہیں ۔