مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق الاحسا میں درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مدینہ منورہ، نجران، عسیر، باحہ اور جازان میں بھی بارش کا امکان ہے۔
https://twitter.com/i/status/1820788472937906681
مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کا بارش کےدوران بھی طواف جاری رہا اور لوگ عبادات میں بھی مصروف رہے۔
https://twitter.com/i/status/1820917524311003299
سعودی محکمہ شہری دفاع کےمطابق دیہی علاقے الموسم میں 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے،محکمہ موسمیات نےمکہ مکرمہ میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا تھا۔