پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے شان مسعود ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت کریں گے جبکہ سعود شکیل کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نائب کپتان بنایا گیا۔
اعلامیے کے مطابق بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں، محمد ہریرہ، کامران غلام اور محمد علی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاک بنگلادیش پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست سے راولپنڈی میں ہوگا، دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے3 ستمبر میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔
عبداللہ شفیق، ابرار احمد، خرم شہزاد، میر حمزہ ، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور سرفراز احمد شامل ہیں جبکہ عامر جمال کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔