کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے فیروز آباد تھانے کی حدود میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہرکی ضمانت منظورکرلی۔
کراچی انسداد دہشت گردی عدالت 9 مئی کو فیروزآباد تھانے کی حدود میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کیس سےمتعلق سماعت ہوئی عدالت ن حلیم عادل شیخ اورراجہ اظہر کی ضمانت منظورکرکے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے سماعت 23 اکتوبرتک ملتوی کردی، حلیم عادل شیخ و دیگر پر ہنگامہ آرائی ،جلاو گھیراؤ سمیت متعدد الزامات ہیں حلیم عادل شیخ مبینہ ٹاؤن تھانے کے کیس میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔