سندھ حکومت بس اڈوں کو کراچی شہر سے باہر منتقل کرنے اور مسافروں کو مفت شٹل سروس دینے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ شرجیل میمن نے بس اڈوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طور شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایات کردی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ مسافروں کے لئے پرانے بس اڈوں سے مفت میں شٹل سروس چلائی جا رہی ہے، مسافروں کو ٹرمینل تک پہنچانے کے لئے مفت شٹل سروس 14 اگست سے شروع کی جارہی ہے ہیوی گاڑیوں کی وجہ سے کراچی کی شہریوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سڑکوں پر بھی دباؤ بڑھتا ہےتمام بس اڈوں کو کراچی شہر سے باہر منتقل کیا جارہا ہے۔
کراچی بس ٹرمینل میں مسافروں کے لئے مزید جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں شٹل سروس کینٹ اسٹیشن، صغیر شہید روڈ، ایم اے جناح روڈ اور الکرم اسکوائر سے شروع کی جارہی ہے شٹل سروس کے ذریعے مسافر پرانے بس اڈوں سے ٹرمینل تک مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
متعلقہ حکام کو ہدیات کی کہ کوشش کی جائے کہ کراچی کے شہریوں اور مسافروں کو کسی بھی قسم کی تکلیف یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مفادات کا خیال رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ایسے اقدامات کئے جائیں ٹرانسپورٹرز کو بھی نقصان نہ ہو اور مسافروں کو بھی رلیف مل سکےمسافروں کا تحفظ یقینی بنانے کےلئے کراچی بس ٹرمینل پر پولیس کی چیک پوسٹ بھی بنائی جا رہی ہے۔