وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دے دیا۔ کہا چینی شہریوں کو کاروبار کیلئے ہر ممکن سہولیات بھی دیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے چینی قونصل جنرل ژاو شیرین نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں چینی بزنس کمیونٹی کا نمائندہ وفد بھی شریک تھا ۔۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی پلان کے ایس او پیز چینی شہریوں کے تحفظ کیلئے بنائے ہیں ۔ چودہ اگست سے چینی شہریوں کے لیے ویزا آن لائن ہو جائے گا۔ اس سےچینی کاروباری شخصیات کو پاکستان آنے میں بہت آسانی ہوگی۔
چینی قونصل جنرل ژاوشیرین نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی میرے اور چین کے دوست ہیں۔ امید ہے کہ اس میٹنگ کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔