تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان براقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں سات پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا، سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر یبنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 278 روپے 63 پیسے پر بند ہوا۔