تبادلہ مارکیٹ میں کئی ہفتوں سے ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ تھم گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 50 پیسے کی سطح پر برقرار رہی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کارباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کاروبار کے اختتام پر 16 پیسے سستا ہونے کے بعد 278.50 روپے پر بند ہو گیا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 73 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد انڈیکس 78 ہزار 158 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن انڈیکس 78 ہزار 231 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ، بازار میں 44 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے تھ جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 29 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 373 ارب روپے رہی تھی۔