کوہاٹ میں سفاک والد نے اپنی دو جڑواں بیٹیوں کو پانی کے ڈرم میں ڈال کر قتل کر دیا۔ بچیوں کی عمر 35 دن تھی ۔ باپ کو بیٹیاں پسند نہیں تھیں۔
دردناک واقعہ علاقہ خیرماتو میں واقعہ ستائیس جولائی کو پیش آیا۔ پنجاب کے ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے رمضان نے اپنی جڑواں بیٹیوں کو قتل کر کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزم رمضان کو حراست میں لیا ۔ ملزم نے شروع میں بیٹیوں کی طبعی موت کا بتایا ۔ تفتیش پر قبر کشائی کی گئی تو ملزم نے اقبال جرم کر لیا۔ ملزم کی بیوی بھی اس کے خوف سے گھر چھوڑ چکی ہے۔