نو مئی کے بعد روپوش تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی گھر پہنچ گئے۔
صداقت عباسی نو مئی واقعات کےبعد سےمنظر عام سےغائب تھے، انہوںنے جی ایچ کیو حملہ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری لےرکھی ہے۔
یاد رہےکہ نو مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی رینجرز کی معاونت سے نیب کےہاتھوں گرفتاری پرتحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنان نے ملک بھر میں جلائو گھرائو شروع کر دیا تھا، اس دوران عسکری اور دیگر سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔
ان واقعات میں ملوث افرادکیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں،اور درجنوں افراد گرفتار ہیں ،جبکہ متعدد افراد کو فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیلئے حوالے کیا جاچکا ہے۔
اس کے علاوہ سول اور عسکری قیادت متعدد بارنومئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کر چکی ہے۔