صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش دھماکے میں 32 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہوگئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق حملہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے تفریحی ساحلی مقامی پر ہوا۔ حملے کے بعد شہرہوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ خود کش بمبار کے علاوہ پانچ مسلح دہشت گردی بھی تھے ۔ جنہیں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق حملہ انتہا پسند تنظیم الشباب کی جانب سے کیا گیا ہے۔