پیرس اولمپکس میں ترکیہ کے 51 سالہ شوٹر یوسف ڈیکیک نے چاندی کا تمغہ حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔
51 سالہ یوسف ڈیکیک نے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں بغیر آلات کے نشانہ لگا کر سب کو حیران کردیا اور چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا۔
یوسف ڈیکیک نے نشانہ لگاتے وقت نہ آنکھوں پر لینز لگائے اور نہ ہی اپنے کان پر سیفٹی گیئرز پہنے بلکہ ایک ہاتھ جیب میں رکھا اور دوسرے سے نشانہ لگا دیا۔
ڈیکیک کے اس منفرد انداز نے مداحوں کا دل جیت لیا اور انہیں اولمپکس اسٹار بنا دیا۔
یوسف ڈیکیک کی گفتگو
ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف ڈیکیک کا کہنا تھا کہ میں ایک قدرتی شوٹر ہوں اس لئے مجھے خصوصی آلات کی ضرورت نہیں تھی۔
ترک شوٹر کا کہنا تھا کہ کامیابی کے لئے محنت درکار ہوتی ہے یہ صرف جیب میں ہاتھ رکھ کر نہیں ملتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوسف ڈیکیک اس سے پہلے یورپی چیمپئن شپ اور گیمز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر چکے ہیں۔