پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پھر سے مندی کا شکار رہی اور کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔
جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں 78 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوکر برقرار نہ رہ سکی۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 147 پوائنٹس گر کر 77740 پوائنٹس پر بند ہوا۔