پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونےکی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ 1200 اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت میں 1029روپے کا اضافہ ہوا جس سے دس گرام سونے کے نرخ دو لاکھ 17 ہزار 335 روپے پر پہنچ گئے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں 27 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس سے سونے کی فی او نس قیمت 2415 ڈالر ہو گئی۔