وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کُرم میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کہا علاقے کی سرکردہ شخصیات مسئلے کے پائیدار حل کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔ حکومت معاملے کے حل کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کرم سے تعلق رکھنے والے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت مجلس وحدت المسلمین کے رکن قومی اسمبلی حمید حسین کررہے تھے۔ وزیرداخلہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ کہا دو گروپوں کے درمیان تصادم کو غلط رنگ دیا گیا۔ بھائی چارے اور ہم آہنگی کیلئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت معاملے کے حل کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرم کے دونوں گروپوں کی سرکردہ شخصیات کو بھی بلا لیا۔ وفد میں منیر حسین، پروفیسر شبیر بنگش، بشیر بنگش، رحیم گل اور حاجی نور رحمان شامل تھے۔