تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر6 پیسے سستا ہو گیا، جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے ہوگئی۔
یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ منگل کو انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 278 روپے 66 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 342 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 78 ہزار 971 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔