بلوچستان کے ضلع پشین میں ملیزئی لیویز چیک پوسٹ پر شرپسندوں کے حملے میں 2 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق پشین میں لیویز چیک پوسٹ پر شرپسندوں نے حملہ کیا اور اس دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید ہوگئے ۔
حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو سول ہسپتال پشین منتقل کردیا گیا۔
ہسپتال حکام کے مطابق دونوں اہلکاروں کو تین تین گولیاں لگی ہیں۔
وزیر داخلہ کا اظہار افسوس
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعہ کی مذمت کی اور شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لیویز اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا اعلی رتبہ پایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید لیویز اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔