پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق منگل کو انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 278 روپے 66 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 60 پیسے پر برقرار رہی۔