اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کیس میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو نوٹس جاری کردیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے اعتراضات دور کرکے نوٹس جاری کیے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک دن کے لیے تک ملتوی کر دی۔
وکیل شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ہمیں گزشتہ روز اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہمیں کل توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کے بعد ڈی سی کا آرڈر موصول ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے درخواست دائر کرنے کے بعد ہماری درخواست مسترد کرنے کا آرڈر بھیجا۔