وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کو آئندہ دنوں میں بجلی سستی ہونے سے متعلق خوشخبری سنادی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ فیصلہ ہوچکا ہے ملک کے 86 فیصد گھروں کی بجلی کا اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔ اس کےلیے خزانے سے 50 ارب روپے نکال کر بجلی کے محکمے کو دے دیے ہیں۔
مصدق ملک نے امید ظاہر کی کہ آئی پی پیز کے مسئلے پر جماعت اسلامی سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔ خیال رہے کہ ملک میں آئی پی پیز کی ادا کی جانے والی رقوم اور ان کے ساتھ مہنگے معاہدوں پر تمام حلقوں کی جانب سے شدید احتجاج اور غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ زائد بلنگ اور آئی پی پیز سے مہنگے معاہدے ختم کرنے کے معاملے پر جماعت اسلامی کا دھرنا راولپنڈی میں 5ویں روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ حکومت کے ساتھ احتجاجی شرکا سے کیے جانے والے تمام مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں۔