ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 25 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی ریجن میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1508 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.54 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی ریجن میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1499 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعداد وشمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران ملک کے جنوبی ریجن میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1379 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1379 روپے تھی۔
اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1537، راولپنڈی 1513، گوجرانوالہ 1550، سیالکوٹ 1550، لاہور 1556، فیصل آباد 1460، سرگودھا 1480، ملتان 1457، بہاولپور 1500، پشاور 1500 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1470 روپے ریکارڈکی گئی۔
اسی طرح جنوبی ریجن کے شہروں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1324 ، حیدر آباد 1325، سکھر 1450، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1430 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1343 روپے ریکارڈکی گئی۔