وفاقی وزارت تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات بڑھا دی ہیں۔
وفاقی وزارت تعلیم نے گرمی کی شدت اور حبس کی لہر کے پیش نظر وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 4 اگست تک توسیع کردی۔
وفاقی وزارت تعلیم سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تعلیمی ادارے یکم اگست کی بجائے 5 اگست کو کھلیں گے۔وفاقی وزارت تعلیم نے سرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔