فیصل آباد میں 4 روز قبل گیس سیلنڈر دھماکے کے 5 زخمی نوجوان دم توڑگئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں حجام کی دکان پر اے سی کی گیس لیکج سے دھماکا سے جھلسنے والے 5 نوجوان اسپتال میں دم توڑ گئے۔
ڈجکوٹ روڈ پر چار روز قبل نوجوان سیگریٹ لے کر دکان میں داخل ہوا اور سلگاتے ہیں دھماکہ ہو گیا، جھلسنے والے چار روز الائیڈ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق زیر علاج مزید ایک نوجوان کی حالت تشویشناک ہے۔
یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھی اے سی گیس لیکج دھماکے میں جھلس کر ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں جاں بحق ہوئے تھے۔