مسلم لیگ ( ن ) کے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو پیشکشوں اور ناز نخروں کا زمانہ گزر گیا ہے اور اب اُس کی عرضیوں کا زمانہ شروع ہو چکا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے اب کوئی پیشکش نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جب مذاکرات کیلئے آئے گی تو دیکھیں گے، پی ٹی آئی ایک عرضی لے کر ” چوروں“ اور ”ڈاکوﺅں“ کے دروازوں پر بھی آجائے، ہمارے دروازے پہلے بھی کھلے تھے اور اب بھی کھلے ہیں لیکن اب پیشکش نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ دسمبر میں انتخابات کے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر خود بھی دیکھ رہے ہیں اور اپنے کارکنوں کو بھی دکھا رہے ہیں، دسمبر بھی گزر جائے گا پھر 2025ء شروع ہو جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ نہیں ہونے والا حکومت ،انشاءاللہ 5 سال پورے کرے گی۔